ملتان کو تیسری مرتبہ لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کے بعد دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع

ملتان کو تیسری مرتبہ لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کے بعد دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا۔ ملتان کو تیسری بار لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کے بعد لوڈشیڈنگ شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کردی ہے۔ ملتان کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ ملتان شہر کے فیڈرز پر ابتدائی طور پر 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے تک رکھا گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اس وقت شروع کیا گیا ہے جب حکومت اور وزراء نومبر 2017ء میں مکمل سے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا اعلان کررہے ہیں ۔صارفین نے اس صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کے چند روز بعد ہی پھر لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے ۔یہ سلسلہ جاری ہے ۔ اب پھر لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جس کے باعث میپکو اور حکومت پر اعتماد نہیں رہا ۔
لوڈشیڈنگ