محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے 14مذہبی رہنماؤں کی زبان بندی اور ملتان میں داخلے پر پابندی کی تجویز

محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے 14مذہبی رہنماؤں کی زبان بندی اور ...

ملتان(وقائع نگار)محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ملتان پولیس کا ایک اور اہم اقدام۔پولیس نے 14علماء ذاکرین اور مذہبی رہنماؤں کی زبان بندی کی تجویز ضلعی(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

انتظامیہ کو ارسال کردی ہے ۔جبکہ 20مذہبی رہنماؤں اور علماء کی ضلع میں داخلے پر پابندی کی تجویز بھی بھجوائی گئی ہے ۔پولیس کی جانب سے بھیجی گئی تجویز کے مطابق تقاریر میں پابندی میں مولانا عطاء المومن شاہ بخار،فیاض عثمانی،مولانا عطاء المیمن شاہ بخاری،مولان عبدالغفور حقانی،خالد محمود عرف پروفیسر عبدالکلام صدیقی،مولانا عبدالحق،مولانا قاری نوید الرحمٰن،فاروق حیدر،سید سہیل عباس نقوی،عارف سعید بھٹی،انجینئر اشفاق احمد،مولانا غلام حسین،مولانا فضل عباس نقوی،علامہ اقتدار حسین نقوی بھی زبان بندی کی فہرست میں شامل ہیں۔جبکہ ملتان میں داخلے پر پابندی میں مولانا محمد احمد لدھیانوی،ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں،مولانا اورنگزیب فاروقی،مولانا عالم طارق،مولانا الیاس گھمن،مولانا سرور نواز جھنگوی،مولانا معاویہ اعظم طارق،راجا ناصر عباس،مولانا اللہ بخش انور،مولانا عمر زکریا،مولانا عبدالخالق رحمانی،مولانا مسعود الرحمٰن عثمان،سید ابوبکر شاہ،مولانا سید علی معاویہ شاہ عرف بھا بھائی،ملازم حسین ڈوگر،مولانا محمد یوسف رضوی عرف ٹوکے والی سرکار،مولانا خادم حسین رضوی،ثقلین گھلوی،سید ابن حسن شیرازی ،غلام جعفر رضا بھی ضلع بندی کی فہرست میں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے بعد ان احکامات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

تجویز

مزید : ملتان صفحہ آخر