مریم نواز کی ریلی کی لائیو کوریج کرنے پر ریٹرننگ افسر نے پی ٹی وی کیخلاف کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

مریم نواز کی ریلی کی لائیو کوریج کرنے پر ریٹرننگ افسر نے پی ٹی وی کیخلاف کیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان)حلقہ120 کے ضمنی انتخاب کے ریٹرننگ افسر نے پی ٹی وی کے خلاف الیکشن کمیشن کو کیس بھجوادیاہے۔گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر ضمنی انتخاب حلقہ این اے 120 (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

لاہور نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کیس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی نے مورخہ10ستمبر2017 کو مریم نواز کی لاہور میں رات8 بجے کی ریلی کو بھر پور کوریج دی ریٹرننگ افسر کی جانب سے اس کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔پی ٹی وی چینل کی طرف سے مریم نواز کی الیکشن مہم جو کہ وہ اپنی والدہ کے لیے کر رہی ہیں کو براہ راست نشر کرنے اور اس کو کوریج دینے پر ریٹرننگ آفیسر ضمنی انتخاب حلقہ این اے120 لاہور نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایک قومی ادارہ کیوں مسلم لیگ ن کی ریلی کی کوریج کر رہا ہے؟اس سلسلے میں جی ایم پی ٹی وی سے تین دن کے اندر وضاحت مانگی جائے اور ساتھ درخواست کی گئی کہ حلقہ میں انتخاب لڑنے والے تمام امیدواروں کو یکساں کوریج دی جائے۔
ریلی کی کوریج