این اے 120،بائیو میٹرک مشینوں کیلئے تعینات پولنگ سٹاف کی ٹریننگ آج ہوگی

این اے 120،بائیو میٹرک مشینوں کیلئے تعینات پولنگ سٹاف کی ٹریننگ آج ہوگی

لاہور(نمائندہ پاکستان)آج بروز منگل سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں آئی ٹی ونگ کے زیر انتظام حلقہ این اے120 میں آزمائشی(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

طور پر استعمال ہونے والی بائیو میٹرک مشینوں کیلئے تعینات پولنگ سٹف کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا جس میں الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ایکسپرٹ بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کے حوالے سے پولنگ عملہ کو تربیت دیں گے۔اس ضمنی انتخاب میں 220 میں سے39 پولنگ سٹیشنوں پر100 بائیو میٹرک مشینیں استعمال کی جائیں گی۔جن کے لیے الگ سے تجربہ کار سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔اس ایک روزہ تربیتی سیشن میں تقریباً100 افراد کو تربیت دی جائے گی جن میں 55 مرد اور45 خواتین شامل ہیں۔اس پولنگ عملے کا کام ووٹر کو بائیو میٹرک مشین کے استعمال کے حوالے سے آگاہی دینا ہے اور ووٹر کے لیے مشین کو کار آمد اور آسان بنانا ہے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

بائیومیٹرک مشینیں

مزید : ملتان صفحہ آخر