پرانا شجاع آباد روڈ پرمارے جانے والے بزرگ کا قاتل بیٹا گرفتار

پرانا شجاع آباد روڈ پرمارے جانے والے بزرگ کا قاتل بیٹا گرفتار

ملتان(وقائع نگار)پرانا شجاع آباد روڈ پر نماز فجر سے قبل فائرنگ سے بزرگ کے قتل کا معمہ حل،پولیس نے مقتول کے سگے بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پرچند روز قبل محمد یعقوب کونامعلوم شخص کی جانب (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

سے گولی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہا تھا۔پولیس کے مطابق محمد یعقوب کو اس کے سگے بیٹے محمد عارف نے قتل کیا ہے ۔جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ مقتول کے بیٹے محمد عارف کو عاق کردیا گیا تھا اور وہ نشے کا عادی تھا۔

نشئی بیٹا

مزید : ملتان صفحہ آخر