قندیل بلوچ قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر داخل دفتر کرنے کا حکم

قندیل بلوچ قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر داخل دفتر کرنے کا حکم دیاہے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

۔فاضل عدالت میں مفتی عبدالقوی کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف قندیل بلوچ قتل کیس میں قتل کرنے کی ترغیب دینے اوراعانت کرنے کے الزام کے تحت نامزدکیا گیا ہے جبکہ وہ بالکل بے گناہ ہے اوراس کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اس لئے تافیصلہ ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیاجائے۔جس پر پولیس تھانہ مظفرآبادسے ریکارڈ طلب کیاگیاتھاتاہم گزشتہ روزسماعت پر ملزم مفتی عبدالقوی کی جانب سے وکیل محبوب عالم خان عدالت میں پیش ہوئے اوربیان دیاکہ درخواست گذار مذکورہ درخواست پر مزید کارروائی نہیں کرناچاہتاہے اس لئے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی گئی جس پر درخواست ضمانت داخل دفترکرنے کاحکم دیاگیاہے۔

درخواست ضمانت

مزید : ملتان صفحہ آخر