جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شعبہ اطلاعات کو مزید متحرک کرنا ہوگا‘ شوکت بسرا

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شعبہ اطلاعات کو مزید متحرک کرنا ہوگا‘ شوکت بسرا

ملتان (نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا فوکس پارٹی کے شعبہ انفارمیشن کی فعالیت پر مرکوز ہے کیونکہ سیکرٹری انفارمیشن کسی بھی جماعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹریز انفارمیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و شریک چیئرمین و سابق صدر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

مملکت آصف علی زرداری کے کان اور آنکھ ہیں اور پیپلز پارٹی کا چہرہ ہیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے شعبہ انفارمیشن کو مزید متحرک کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و سابق ایم پی اے شوکت محمود بسرا اور سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب محمد سلیم بھٹی، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری نے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سابق ایم پی اے و سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب شوکت محمود بسرا نے کی اور اجلاس میں سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ سمیت ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ڈیرہ غازی خان سردار غلام عباس گورچانی، ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ملتان ایم سلیم راجہ، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن وہاڑی اشفاق خان بلوچ، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن ملتان چوہدری محمد یٰسین، سٹی سیکرٹری انفارمیشن ملتان ریاض رضا، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن لودھراں میاں نیاز احمد سومرو، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن مظفر گڑھ ملک نعیم جھانب، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن رحیم یار خان مرشد سعید ناصر، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن بہاولنگر علی حسنین سید، ضلیع سیکرٹری انفارمیشن بہاولپور رانا محمد سلیم، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن راجن پور نیک خالد راجپوت، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن لیہ قاضی احسان اللہ، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن ڈیرہ غازی خان محمود اختر پرویز، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ملتان رئیس الدین قریشی، سٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران بشیرنے شرکت کی اور اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں پارٹی رہنما ملک آصف رسول اعوان، امیدوار تحصیل ملتان انفارمیشن سیکرٹری، ملک عمران جاوید سمرا، وحید الحسن بھٹہ، ملک ندیم اختر نے انتظامیہ کمیٹی کے فرائض انجام دیئے جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیکرٹری اطلاعات پارٹی عہدیداران و کارکنان کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اور سیکرٹری انفارمیشن کے فعال ہوئے بغیر پارٹی متحرک نہیں ہو سکتی جبکہ پارٹی اور قیادت کا پیغام عوام اور کارکنوں تک پہنچانے کیلئے شعبہ انفارمیشن کا منظم اور فعال ہونا ناگزیر ہے انہوں نے مزید کہا کہ دورِ حاضر کے پیش نظر الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کو فعال بنانا ہو گاکیونکہ آج کا دور میڈیا وار کا دور ہے جبکہ مقررین نے ملکی موجودہ صورتِ حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی کے سبب ملک دشمن قوتیں سر چڑھ کر بول رہی ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی خارجہ کمیٹی تشکیل دے کر حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

شوکت بسرا

مزید : ملتان صفحہ آخر