نواز شریف کو میری بددعالے ڈوبی،جمشید احمد خان دستی
پیر جہانیاں،مظفر گڑھ(نمائندہ پاکستان+نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمدخان دستی نے دربار نورشاہ پرجھاڑو دینے کے علاوہ مزارِ نورشاہ پر چادر پوشی بھی کی ہے،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمشیددستی نے کہاہے کہ ’’(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
میں این اے 176میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ بروقت کروں گا، نوازشریف کو میری بددعا لے ڈوبی،میں انتقام کی سیاست نہیں کرتا،اگر میرے کسی کارکن یاعہدیدار پہ پرچہ کیاگیا تو میں ایس ایچ او سمیت پولیس کی طبیعت ایم این اے ہونے کے ناطے ایسی ٹھیک کروں گا پولیس یاد رکھیگی‘‘ اب عوام باشعور ہو چکی ہے اگر مجھے اقتدار ملا تو میں نورشاہ مائنر دوں گا،اس جلسہ میں میاں عامرسلطان گورائیہ،ملک علی اعوان، ایڈوکیٹ اور عبدالصمداعوان تھے، جلسہ میزبان فاروق بلوچ حنیف سلطانی اور مدنی بلوچ کا شکریہ ادا کیا، تقریباٰ 2500سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔