جامعہ زکریا حکام کا ڈاکٹر اسحاق فانی کی بحالی ‘ ڈاکٹرعمر فاروق زین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

جامعہ زکریا حکام کا ڈاکٹر اسحاق فانی کی بحالی ‘ ڈاکٹرعمر فاروق زین کی معطلی ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی حکام نے ڈاکٹراسحاق فانی کو بحال اورڈاکٹر عمر فاروق ذین کی معطلی کا مراسلہ جاری(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسحاق فانی کو انکوائر ی کی وجہ سے معطل کیاگیا تھا۔ ان کی معطلی ختم ہونے کے باوجود ان کو بحال نہیں کیا جارہا تھا۔ انہوں نے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد گزشتہ روز یونیورسٹی حکام نے ان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔دوسری طرف یونیورسٹی حکام نے سینڈیکیٹ کے فیصلے مطابق ڈاکٹر عمر فاروق ذین کی معطلی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر