مسلم ممالک مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز بلند کریں‘ حامد کاظمی

مسلم ممالک مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز بلند کریں‘ حامد کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد( نمائندہ پاکستان):۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امورعلامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کاقتل عام عالمی دہشت گردی ہے،روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام ،مظالم پر عالمی ادراوں،رہنماوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے،تمام مسلم ممالک متحد ہوکر برما(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں،اسلام امن ومحبت کا دین اور دہشت گردی وانتہاپسندی کی نفی کرتا ہے،تمام مسلم ممالک برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے ان کے سفارتخانے بند کریں، حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،ہمیں اللہ اس کے رسول ؐ اور قرآن کریم کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیا وآخرت سنواری چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر135دس آر کی مرکزی جامعہ مسجد اہلسنت میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے محبت ،امن وسلامتی کا گہوارہ بنایا جائے، میلاد مصطفی ؐ منانا،ذکر واذکار کی محافل سجانا اُمت مسلمہ کیلئے باعث نجات وآخرت کامیابی کا ذریعہ ہے،اس موقع پر روہنگیا،برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحد ہ عالمی مسلم برادری سے برما کے مسلمانوں کی نسل کشی بند کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جاں بحق برمی مسلمانوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی،اس موقع پرقاری محمد اسماعیل نقشبندی ،قارئی خلیل احمدصادقی،مولانا حق نواز،قاری غلام رسول، رانا ظفر اقبال،شہزاد سہروردی،عتیق الرحمن،ہارون آفتاب، اشرف،شاہد نذیر،طاہر مسعودعطائی،چوہدری طاہر،حاجی عباس،محمد آصف،قاری غلام مرتضیٰ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
حامد کاظمی