شہباز شریف کی انتھک محنت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں‘ ثاقب خورشید

شہباز شریف کی انتھک محنت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں‘ ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورو رپورٹ +نما ئندہ خصوصی)ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی پنجاب و ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کی انتھک محنت اور کا وشو ں کی وجہ سے جنو بی پنجاب میں ترقیا تی منصوبے پا یہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں اور حکومت پنجاب تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات اقدامات کرکے ریلیف فراہم کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بوریوالہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

روڈ پر قائم فیاض کارپوریشن آئل ملز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیف ایگز یکٹو چودھری مقصو د احمد ، منیجنگ ڈائریکٹر چودھری سعید اکرم ، یوسی چیئرمینز چودھری محمد صفدر گجر ، میاں محمد اطہر اقبال ، ڈاکٹر شہزاد راشد ، سابق نا ظم رائے ظہور احمد کھرل ، اعظم وڑائچ ، یو نس نمبردار ، شیخ محمد عمر ، اعظم باجوہ ، شیخ احتشام ، ناصر بٹ اور افضال وڑائچ ، فراز الحق ودیگر معززین تاجر ، صنعتکاروں نے شرکت کی ، انہوں نے مز ید کہا کہ کاروباری دنیا میں فیاض کا رپوریشن آئل ملز کا قیام قابلِ تحسین ہے اس موقعہ پر چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر ، چودھری سعید اکرم ، رائے ظہور کھرل ودیگر نے بھی خطاب کیا ، قبل ازیں فیتہ کا ٹ کر با قا عدہ افتتاح کیا گیا اور ملک کی ترقی خوشحالی اور بقاء کے لیے دُعا کی گئی۔

ثاقب خورشید

مزید : ملتان صفحہ آخر