پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کو توسیع مل گئی

پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کو توسیع مل گئی

ملتان ( وقائع نگار) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں توسیع کر دی گئی ہے۔ راجن پور سے اٹک تک صوبہ بھر کے تمام اخلاع میں پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نےء رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

میں کریک ڈاؤن میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ رحیم یار خان کی معروف فائن بیکرز کے پروڈکشن یونٹ کو چیک کیا ور ناقص صفائی، مضر صحت اجزاء کے استعمال پر پروڈکشن ہنگامی طور پر بند کر نے کے احکامات جاری کیے۔لاہور گرائمر اور شیخ زائد گرائمر سکول کی کینٹینوں کی چیکنگ کی اور ناقص کوکنگ آئل اور مصالحہ جات کوموقع پر تلف کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر