2ریٹائرڈ پروفیسرز کو خلاف ضابطہ دوبارہ کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

2ریٹائرڈ پروفیسرز کو خلاف ضابطہ دوبارہ کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں دو ریٹائرڈ پروفیسر ز کو خلاف قانون دوبارہ کنٹریکٹ دینے کافیصلہ کرلیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفراللہ کے دور میں ریٹائرڈ اساتذہ کو دوبارہ کنٹریکٹ دینے کی پالیسی منظوری ہوئی تھی جس میں تمام قوانین طے پاگئے تھے جو بعد میں سینٹ سے بھی منظور ہوگئے تھے، مگر یونیورسٹی حکام نے ان قوانین کو ایک بار پھر(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

نظر انداز کرتے ہوئے دو ریٹائرڈ پروفیسر ز کو کنٹریکٹ دینے کافیصلہ کیا ہے ان قوانین کے تحت بھرتی کیلئے اشتہار دینا لازم ہے مگر ملی بھگت سے اس مرحلے کو بائی پاس کردیا گیا ، اسی طرح سلیکشن بورڈ کے ذریعے یہ بھرتی مکمل ہونا تھی مگر اس عمل کیلئے اب کمیٹی بنادی گئی جس کی سفارشات پرعمل کرتے ہوئے اب ڈاکٹر خالد حسین جانباز اور ڈاکٹر نذر محمد رانجھا کو کنٹریکٹ دینے کافیصلہ کرلیا گیاہے جن کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ہونے والی بھرتیوں بھی آڈٹ پیرا بن چکا ہے جبکہ ڈاکٹر عمر فاروق ذین کی اس بابت درخواست پر چانسلر نے جواب بھی طلب کیا مگر یونیورسٹی حکام نے تمام پہلو نظر انداز کردئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر