بہاولپور‘ پاپولیشن آفیسر کی مبینہ کرپشن‘ خزانے کو 60 ملین کا نقصان
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر بہاولپورکی مبینہ کرپشن کے باعث سرکار کولگ بھگ60 ملین روپے کانقصان، غیرقانونی اوربوگس تقرریوں، گاڑیوں کی مرمت، فلاحی مراکز کیلئے عمارتوں کے کرایے، پٹرول بلز، آگاہی پروگراموں، مشینری، فرنیچر وغیرہ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کی مرمت، ہوٹل بلوں اوردیگرمختلف مدات میں مبینہ کرپشن کی تفصیلات شہری ریاضُ حسین کنول نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوبھجواتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر بہاولپورسیدذیشان عارف کوفوری طورپرمعطل کرنے اورغیرجانبدارانہ انکوائری کامطالبہ کردیااس سلسلہ میں جب ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سیدذیشان عارف سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کیاہے درخواست دینے والے اسے بلیک میل کررہے ہیں۔
پاپولیشن آفیسر