پاکستان برما سے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرے ،جماعت اسلامی

پاکستان برما سے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرے ،جماعت اسلامی

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر بازار میں برما مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاجی مطاہرہ کرتے وہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں برما سفارت خانہ فوری طور پر بند کرکے برمی سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی رہنماء قاری شفیع اللہ ،امیر جماعت اسلامی شبقدر حاجی بخت محمدتاج محمد ۔تجلی نور۔اختر گل اور دیگر نے کہا کہ برما میں مسلمانوں قتل کرکے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہیں جبکہ امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اسلامی حکمرانوں کی خاموشی قابل افسوس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت برما میں مسلامانوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے اور ملک میں قائم برما سفارتخانہ فوری بند کرے ۔ امت مسلمہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے سفارتی سطح پر موثر اقدامات اٹھائے اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرے کہ برما حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام سے روکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہیں لیکن مسلمان ممالک اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے آج مسلمان ان اسلام دشمن قوتوں کے سازشوں کا شکار ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر