تیمرگرہ میں پی پی کا برما میں انسانیت سوز مظالم کیخلاف مظاہرہ اور ریلی

تیمرگرہ میں پی پی کا برما میں انسانیت سوز مظالم کیخلاف مظاہرہ اور ریلی

تیمرگرہ( بیو رورپور ٹ ) برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف تیمر گر ہ میں پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ، اس حوالے سے پی پی پی کی زیر اہتمام شہید چوک سے جنرل بس سٹینڈ تک ریلی نکا لی گئی جہا ں پر شرکاء نے ٹائیر جلاکر شدید احتجاج کیا او رؔ کر زبردست نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرہ سے پی پی پی لویر دیر کے صدر نواب زادہ محمود زیب خان ، جنرل سیکر ٹری اشفاق الرحمان باچا ،، سیکر ٹری اطلا عات عالم زیب ایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے زمین خان، پی وائی او کے صوبا ئی راہنما حنیف خان، نصراللہ خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے برما کے مسلمانوں کے خلاف مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامک ممالک اس ظلم اور بربریت پر خاموش ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کا اس ظلم پر خاموشی معنی خیز ہے انھوں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ممالک برما کے خلاف جہاد کا اعلان کرے

مزید : پشاورصفحہ آخر