سابق ڈی پی او ٹانک فرید اللہ خان کی اہلیہ سپرد خاک

سابق ڈی پی او ٹانک فرید اللہ خان کی اہلیہ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سابق ڈی پی او ٹانک وایس پی ایف آر پی(ر) فرید اللہ خان کٹی خیل کی اہلیہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ زکوڑی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں محکمہ پولیس کے افسران ،عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحومہ کوآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، اس موقع پروڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد ذیشان گل کٹی خیل نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات و مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔