اپنی زمینوں سے بے دخل کر کی جینے کا حق چھیننا جا رہا ہے: سالا ر امجد

اپنی زمینوں سے بے دخل کر کی جینے کا حق چھیننا جا رہا ہے: سالا ر امجد

تنگی(نمائندہ پاکستان)پاکستان مزدور کسان پارٹی کے مرکزی رہنما ء سالار امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ر وہنگیا مسلمانوں کی طرح ہم پر مظالم کر رہے ہیں ہمیں اپنے زمینوں سے بے دخل کرکے جینا کا حق چھین رہے ہیں ۔بے دخلیاں کرنے سے علاقے میں خون خرابے اور بدامنی پھیلے گی یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز تحصیل تنگی کے علاقہ قنداروں کلی میں مزور کسان پارٹی کی جانب سے بے دخلیوں کیخلاف منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں ۔اس موقع پر محمد رحمن ،میر افضل ،غفور خان یوسف ملنھ ،محمد عالم اور دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب سے باتور زلمے تنظیم کے صدر سالار فیاض علی اور مزدور کسان پارٹی کے مرکزی رہنماء سالار امجد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم محب وطن اور امن پسند لوگ ہیں لیکن خوانین ہمیں دہشت گردوں کے لقب سے پکاررہے ہیں جو کہ ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت ہمیں بے دخلیاں منظور نہیں اور اسکی وجہ سے علاقے میں خون خرابے اور بدامنی پھیل جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے جرگہ پر ہمیں تحفظات ہیں اور انتظامیہ جانب داری کا مظاہرہ کرکے ہمارے مخالفین کیساتھ دے رہی ہیں ۔سالار امجد علی نے عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ تیار رکھا کریں اور بے دخلی کے دن اپنے بچوں اور خواتین سمیت اپنے گھروں سے نکل کر انتظامیہ کے سامنے ڈٹ جائیں ۔انہوں نے کہاکہ بے د خلیوں کے خلاف مزدورکسان پارٹی ایک بڑے احتجاجی جلسہ کا انعقاد کریگی جسمیں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مقامی قائدین اور کارکنا ن بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ اس موقع پر علاقے کے درجنوں نوجوانوں نے باتور زلمے تنظیم میں شمو لیت کرکے اپنے نام درج کرائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر