نوشہرہ میں کسٹم سکواڈ کا خاتون سمگلر پر بدترین تشدد

نوشہرہ میں کسٹم سکواڈ کا خاتون سمگلر پر بدترین تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کسٹم سکواڈ کے عملے کا خاتون سمگلر پر بدترین تشدد خاتون کے کپڑے پھاڑ کر ان کو زدوکوب کیا خاتون برہنہ حالت میں سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کسٹم سکواڈ نوشہرہ جی ٹی روڈ پر چیکنگ میں مصروف تھے کہ خاتون سمگلر جس کے پاس لاکھوں روپے مالیت کا غیرملکی کپڑا اور دیگر سامان موجود تھا جو پنجاب سمگل کرکے لے جارہی تھی کہ نوشہرہ کسٹم سکواڈ نے خاتون کو زبردستی گاڑی سے اتار کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے جس پر خاتون نے برہنہ حالت میں نوشہرہ کسٹم عملے کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا احتجاج کے باعث کسٹم اہلکار میدان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔