عوام کی خدمت افسران کی اولین ذمہ داری ہے ،ڈی سی سوات

عوام کی خدمت افسران کی اولین ذمہ داری ہے ،ڈی سی سوات

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) ڈی سی سوات امیر افاق نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت تمام سرکاری افسران کے اولین ذمہ داری ہے لہذا تمام سرکاری افسران عوام کی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے حکومت تمام سرکاری محکموں کی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے بھر عملی اقدامات اٹھارہے ہیں سرکاری افسران عوام کو سستا انصاف انکی دہلیز دیکر اپنے اسلامی قومی ا خلاقی اور انسانی ذمہ داری پوری کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں سرکاری افسران کے ایک اہم اجلاس جو انکے صدارت میں منعقد ہوا تھا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد ایم ایس مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ایس ڈی او بلڈنگ ظہور خان ایس ڈی او ایریگیشن سلمان ڈائریکٹر ایگری کلچر فضل مولاء ایس ڈی او سید مختیار تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شنواری ٹی ایم او مٹہ فضل ربی خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالطیف تحصیلدار شاکراللہ محمد خان صدر انجمن پٹواریان کے پی کے محمد طاہر اے ڈی سی اکرام اللہ جاوید اختر حسین اور دیگر اہم سرکاری ذمہ دار موجود تھے اس موقع پر ڈی سی سوات کو اس وقت مٹہ تحصیل میں جاری یا شروع ہونے والے بڑے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اجلاس میں سرکاری افسران نے ڈی سی سوات کو اپنے اپنے مسائل اور ضرورتوں کی بارے میں بھی اظہار خیا ل کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر