تیمرگرہ میں جمعیت کی برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ریلی
تیمرگرہ( بیو رورپور ٹ ) جمعیت علماء اسلام تحصیل تیمرگرہ کے زیر اہتما ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ میں برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ،احتجاجی ر یلی کی قیادت تحصیل امیرمولانا محمد نبی شاہ نے کی جس میں لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔ریلی کے شر کاء میانمار حکومت کت خلا ف نعرے بازی کر تے ہوئے بلامبٹ سیکر ٹریٹ سے ہو تے ہو ئے تیمرگرہ جنرل بس اسٹینڈ پہنچے ،مظاہرین نے ہاتھوں نے بینرز اور پے کار ڈ اٹھار کھے تھے جس پر بر می مسلمانوں کے سا تھ اظہار یک جہتی اور مذکورہ مظالم کے نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے تحصیل تیمر گرہ کے آمیر مولانا محمد نبی شاہ ،رحیم اللہ ،اور مولان عزیزالحق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے برما کے نہتے مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کی اور مقررین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جان سے پاکستان کو دھمکی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور کہا اگر ٹرمپ نے پاکستان کے پر جا ر حیت کی تو پاکستان کو امریکیوں کا قبر ستان بناینگے۔انہوں نے کہا کہ کہ برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم امت مسلمہ کے لئے ٹسٹ کیس ہے اگر مسلم ممالک جاگ نہیں اٹھے تو بھارت میں 20کروڑ مسلمان سمیت دنیا بھر کے مسلمان غیر محفوظ ہوجانے کا خدشہ ہے انھوں نے مر کزی حکومت سے مطا لبہ کیا کہ برما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور او ائی سی کا اجلاس بلانے کے لئے اپنا کر دار کرے اور اقوام متحدہ برما پر بین الاقوامی پابندیاں عاید کرئے 35ممالک کا اتحاد برما حکومت کی ظلم اور بربریت اور دہشت گردی پر خاموش ہے ا نھوں نے اسلامی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ممالک سے برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے