رخسانہ رحمان تقرری بحیثیت چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن پشاور

رخسانہ رحمان تقرری بحیثیت چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن پشاور

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014کی سیکشن16-کی ذیلی شق(2) میں درج اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے مسماۃ رخسانہ رحمان(پی سی ایس۔ایس جی ۔بی ایس۔21) کی تقرری بحیثیت چیف کمشنر خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن پشاور کر دی ہے۔ یہ تقرری مذکورہ ایکٹ کی سیکشن۔16 کے تحت مخصوص قوائد و ضوابط اور معیار اور شرائط پر مذکورہ افسر کے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگی۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر