مہمند ایجنسی، بائیزئی کوڈا خیل میں بارودی سرنگ دھماکہ ،5 سیکیورٹی اہلکار زخمی
مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، بائیزئی کوڈا خیل میں بارودی سرنگ دھماکہ ۔5 سیکورٹی اہلکار زخمی۔ ہسپتال منتقل۔ مہمند ایجنسی مقامی انتظامیہ کے مطابق پیر کے روز مہمند ایجنسی کے پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویژن کوڈا خیل میں کچی سڑک پر سیکورٹی فورسز کی راشن گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔