باجوڑ ،گلوبل یونین آف جرنلسٹس کا برما مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مظاہرہ

باجوڑ ،گلوبل یونین آف جرنلسٹس کا برما مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مظاہرہ

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)باجوڑ ایجنسی گلوبل یونین آف جرنلسٹس کا برما کے روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خلاف باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گلوبل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم جبر اور بربریت کے خلاف احتجاج ریکارڈکیا گیا جس میں تنظیم کے عہدیدارن محمد صفدر ،محمد یونس ، احسان الحق احسان ،حبیب اھتشام،نظیر گل نادان، سلیم اللہ خان و دیگر صحافی برادری کے عرفان اللہ جان ،انورذادہ گلیار ،محمد طاہر ،سماجی کارکن حاجی حضرت گل و دیگر نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی مثال دنیا میں نہیں ملتا کیونکہ اُن کے معصوم بچوں کو قتل کئے جا رہے ہیں خواتین کی عظمت دری کی جارہی ہے اور اُن کے گھروں کو جلایا جا رہا ہے اُنہوں نے او آئی سی کے خاموشی پر بھی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں کے اتحاد کی خاموشی اس بات کا مظہر ہے کہ وہ مسلمانوں کیلئے دنیا کے کسی بھی فورم پر آواز اُٹھانے کے لئے تیار نظر نہیں آرہا اُنہوں نے کہا کہ ہیومین رائٹس تنظیمیں صرف اور صرف بڑے بڑے کانفرنسوں کے انعقاد اور مغربی دنیا کے تحفظ کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور دنیا کے کسی بھی خطے پر مسلمانوں پر روا رکھے جانے والے ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بن بیٹھ جاتے ہیں اُنہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے برما حکومت پر دباؤ ڈالنے اور متاثرین کو فوری امدادپہنچانے کا مطالبہ کیا اور وہاں کے صورت حال سے آگاہی کیلئے انٹر نیشنل میڈیا کو روہنگیا جانے کا بھی مطالبہ کیا اُنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جس پر برما حکومت کے ظلم کے خلاف اور روہنگیائی مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے اُنہوں نے برما حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر