ٹانک ،محسود نذر قبائل کا مختص فنڈز دوسری جگہ منتقلی کیخلاف مظاہرہ

ٹانک ،محسود نذر قبائل کا مختص فنڈز دوسری جگہ منتقلی کیخلاف مظاہرہ

ٹانک(نمائندہ خصوصی)کوٹکئی گنڈیرائی کے لئے مختص کئے گئے فنڈزکی دوسری جگہ منتقلی کے خلاف محسودنذر خیل قبائل کا احتجاجی مظاہرہ ٹانک جنوبی وزیرستان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کئے رکھاتفصیلات کے مطابق بروز سوموار محسود نذر خیل قبائل کے سینکڑوں مظاہرین نے پولٹیکل ایجنٹ کمپاؤنڈ باب وزیرستان کے سامنے ٹانک جنوبی وزیرستان جانیوالی شاہراہ کو آدھے گھنٹے تک بند کئے رکھا مظاہرین بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کوٹکئی گنڈیرائی روڈ کے لئے مختص فنڈ ز کو کسی دوسری جگہ منتقل نہ کرنے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دلاور خان اور دیگر .نے کہا کہ کوٹکئی گنڈیرائی سڑک کے لئے آیا جبکہ فنڈز کو دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت میں قبول نہیں اپنوں نے پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر السلام خٹک سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ روڈ کے لئے آیا ہوا فنڈ اسی ہی سڑک پر لگایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر