قائد اعظم کے افکار پر چل کرہی ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں:بلاول بھٹو

قائد اعظم کے افکار پر چل کرہی ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں:بلاول بھٹو

کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظمؒ کا احسان قوم کبھی نہیں بھول سکتی اور ہم قائد اعظمؒ کے افکار پر چل کر ہی ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظمؒ کی یوم وفات پر اپنے جاری بیان میں کیا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے بانی پاکستان قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بانی پاکستان کا احسان کبھی نہیں بھول پائے گی جنہوں نے دن رات کی محنت سے ہمیں آزاد ملک دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں اور نظریئے کی علمبردار ہے اور بانی قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اس ملک کو عظیم سلطنت بنائیں گے اور پاکستان کو قائد اعظمؒ کے خوابوں کے مطابق تعمیر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو علیحدہ ملک بنانے کیلئے مسلمانوں نے بہت قربانیاں دی آج ہم سب کو اس ملک میں امن اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہیں تاکہ ہم اس ملک کو قائد اعظمؒ کے خوابوں کے مطابق بنا سکیں ۔

بلاول بھٹو

مزید : کراچی صفحہ اول