وسیم اختر کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں ،ایم کیو ایم

وسیم اختر کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں ،ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے میئر کراچی اور رکن رابطہ کمیٹی وسیم اختر کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی ان بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن کے مطابق "سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے وسیم اختر کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کی سرزنش کی ہے۔"ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان عوامی جماعت ہے جسے عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کی رابطہ کمیٹی نے شہر اور اضلاع کے نمائندوں سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے اور ان رپورٹس کی روشنی میں نہ صرف عوامی نمائندوں کی کارکردگی کو جانچ کر اسے بہتر بنانے کے لیئے عملی تجاویز دی جائیں گی بلکہ تنظیم کے کارکنان و ذمہ داران کو بھی کم تر وسائل اور محدود اختیارات والے بلدیاتی نظام میں عوامی مسائل کے حل کے لیئے بلدیاتی نمائندوں کی معاونت پر مامور کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے اور اس ضمن میں تمام عوامی نمائندوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لیئے اپنی تمامتر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔