پولیس افسران قتل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

پولیس افسران قتل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد اور پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی جبکہ جیل حکام نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی ہے ۔پیر کو کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران دھماکہ خیزمواداور پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل سے متعلق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی کے خلاف بارہ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث چند مقدمات میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔ عدالت میں جیل حکام کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق عزیر جان بلوچ کو 11 اپریل 2017 کو فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزم اب فوج کی حراست میں ہے, جیل میں نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گرفتاری کے باعث ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا۔ تفتیشی افسر کے مطابق مئی 2012 میں لیاری میں پولیس آپریشن کیا گیا۔ حملے کے دوران ملزمان نے پولیس افسران کو قتل کیا۔عدالت نے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید : کراچی صفحہ اول