شفاف طرز حکمرانی کیلئے اداروں میں مثبت اصلاحات لائے ہیں:مظفر سید ایڈووکیٹ

شفاف طرز حکمرانی کیلئے اداروں میں مثبت اصلاحات لائے ہیں:مظفر سید ایڈووکیٹ

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی مخلوط حکومت نے صوبے میں پائیدار ترقی اورمفاد عامہ کے لئے ہرشعبہ زندگی کے لئے ایسی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں جس کاموازنہ گذشتہ ادوار میں کہیں نظرنہیں آتا ۔ہماری حکومت شفاف طرز حکمرانی کے لئے اداروں میں مثبت اصلاحات لائی ہے جبکہ حقدار کو اس کا حق فراہم کرنے کے لئے میرٹ کانظام بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔جماعت اسلامی اس صوبے کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنا چاہتی ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے صوبائی حکومت کی سطح پر ہرطرح سے کوشش کی گئی ہے کہ سہولیات سے محروم تمام طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کیاجائے ۔ہماری بہترین اور بے داغ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کا اعتماد جماعت اسلامی پر روز بروز بڑھ رہاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آج دیرپائین کی یونین کونسل رباط میں اصیلو کے مقام پر جماعت اسلامی کے ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا جس میں متعدد سیاسی جماعتوں کے سرکردہ کارکنان نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہرکرجماعت اسلامی میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیا۔ اجتماع سے جماعت اسلامی کے ضلعی کونسلر شادنواز خان ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر علاقہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کادیر پائین جیسے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں کی ترقی پرخاص فوکس ہے اوراس ضمن میں متعدد اہم شعبہ جات میں ان علاقوں کے لئے خاص ترقیاتی منصوبے شروع کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیر پائین میں صحت، تعلیم ،مواصلات اوردیہی ترقی کے منصوبوں پر ہماری خاص توجہ ہے اورپی کے 94کی یونین کونسل رباط میں سڑکوں کا جال بچھایاجارہا ہے ۔انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارکباددی۔

مزید : کراچی صفحہ اول