پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ

پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ

پشاور(کرائمزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور میں سول سیکرٹریٹ کی حدود کے اندر اور مین گیٹ پر تعمیراتی ملبہ اور دیگر مواد اینٹیں،ریت،سیمنٹ اور کرش وغیرہ اکٹھا کرنے اور دبانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول