یہ اٹل حقیقت ہے تحریک پاکستان کی کامیابی قائد اعظم کی مرہون منت ہے :امیر مقام

یہ اٹل حقیقت ہے تحریک پاکستان کی کامیابی قائد اعظم کی مرہون منت ہے :امیر مقام

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے بابائے قوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ تحریک پاکستان کی کامیابی قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے بغیرناممکن تھی،بانی پاکستان بے مثال کردارکی منفردشخصیت تھے،بابائے قوم کے بتائے ہوئے راستے کواپناناوقت کااہم تقاضاہے اورمحمدعلی جناح کواعلیٰ ترین سطح پررول ماڈل بناناچاہئے، جمہوریت، آئین کی پاسداری اور ہم آہنگی کے ان اصولوں پرکاربند رہنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں جس کا پرچارقائداعظم نے ساری زندگی کیا،با بائے قوم مسلمانوں کومتحداورمجتمع کرنیوالی طاقت تھے،بابائے قوم کوبرصغیرکے مشکل ترین دورکاسامنارہامگراس باہمت ہستی کے قدموں میں کبھی لغزش نہیںآئی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے69ویں یوم وفات کے موقع سوات میں بابائے قوم کی وفات کے مناسبت سے ایک منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ قائداعظم راست بازی، دیانتداری، جرأت و بہادری اورعزم و استقلال جیسی خوبیوں کے حامل تھے، قائداعظم نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی اپنے فیصلوں میں مصلحت کا شکار ہوئے ، بابائے قوم اپنے ان اوصاف کی بناء پرعزم و استقلال اور واضح نصب العین اوردانشمندی کے اعلی درجوں پر فائز تھے، انہی اوصا ف کی بناء پر قائد اعظم کٹھن حالات کا سامنا کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے قیام میں کامیاب وکامران ہوئے ۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ قائداعظم کے اتحاد، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پرعملدرآمد کی ضرورت جس قدر آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، عسکریت پسندانہ سوچ کا خاتمہ، اقتصادی چیلنجز سمیت کئی درپیش دیگرچیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے قائد کے ان اصولوں پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی سیاست سے یہ گُرہرسیاستدان کوسیکھناچاہئے کہ نیک نیتی اوراخلاص ہی واحدہتھیار ہے جس سے ہرجنگ جیتی جاسکتی ہے، کردارکی بلندی نہ ہوتوکوئی سیاستدان لیڈرنہیں بن سکتا اورنہ وہ ایک ہجوم کوقوم بناسکتاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول