روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج نے مظالم کی انتہا کردی،اظہرنعیم

روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج نے مظالم کی انتہا کردی،اظہرنعیم

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما ء و ممبر کینٹ بورڈچکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کی برمی فوج اور حکومت نے انتہا کردی ہے یہ وقت ہے کہ تمام مسلمان ممالک اکٹھے ہوجائیں اوآئی سی اجلاس میں منظورکی گئی قرارداد خوش آئند ہے اقوام متحدہ اس پر عملدرآمد کرائے پاکستان رونگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت رکوانے کیلئے اپنا بھرپور اکرداراداکریں ان خیالات کااظہارانہوں نے بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حج سے واپسی آنیوالے اپنے بھائی ملک مظہر ودیگر کے استقبال کیلئے آنیوالے دوست احباب و عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،وارڈ10میں اب تک کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کراچکے ہیں کچی گلیاں پکی کرائی ہیں سیوریج کے بہت سے مسائل جو عرصہ درازسے حل طلب تھے وہ مسائل اب ختم ہوچکے ہیں اس کے علاوہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں کئی علاقوں میں پانی کی نئی پائپ لائنیں ڈالی گئی ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے عوام کے تعاون سے رہ جانیوالے چھوٹے موٹے مسائل بھی جلد حل کرلیے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر