مری ، آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل سماع(قوالی) کا انعقاد

مری ، آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل سماع(قوالی) کا انعقاد

مری ( خبرنگار خصوصی )مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل سماع(قوالی) کا انعقاد ایمفی تھیٹر مری آرٹس کونسل ، حمید کاشمیری پارک بنک روڈ، مری میں ہوا جس میں ملک کے معروف قوال استاد تنویرسلامت خان نوشاہی اور ہمنوا نے بھرپورطریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل چوہدری وقار احمد نے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں مری آرٹس کونسل بھرپور طریقے ثقافتی تقریبات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تقریب میں نمایاں شخصیات میں کرنل عبدالقدوس پرنسپل پاکستان کیڈٹ کالج سنی بنک، شازیہ جبران پرنسپل سینٹ ڈینیز ہائی سکول مری، میڈیا ، معززین شہر اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر