اٹک،لارنسپور میں برمی مسلمانوں کے حق میں ریلی نکالی گئی

اٹک،لارنسپور میں برمی مسلمانوں کے حق میں ریلی نکالی گئی

اٹک(نمائندہ پاکستان)لارنسپور میں بر ما کے مظلوم مسلمانوں کے حق اور برما حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیاد ت سیاسی و سماجی شخصیت ملک ناہید ، ملک امجد اقبال، کونسلر شوکت محمودنے کی لارنسپور مین بازار سے ریلی شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے جی ٹی روڈ پہنچی وہاں سے میں بازا ر میں پہنچی ریلی میں حکمران جماعت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی نمائندوں اور عوام نے ملک ناہید کی کال پر شرکت کی ریلی کے انتظامات ملک ناہید، ملک شوکت اعوان اور تنزیل نواز نے کیے تھے ریلی سے سماجی شخصیت ملک امجد اقبال آف شمس آباد ، ملک ناہید، کونسلر شوکت محمود اور مرکزی جامع مسجد کے خطیب قاری شبیرنے خطاب کیا،ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینر اُٹھائے ہوئے تھے جن پر برما حکومت کے خلاف اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں مطالبات درج تھے ریلی کے شرکاء برما حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ ، او آئی سی کی خاموشی پر بھی احتجاج کرتے دکھائی دیے ریلی کے شرکا ء سے مقررین نے ان مظالم پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ اس قتل عام پر اپنا کردار ادا کرے آخر میں ملک ناہید نے مختصر نوٹس پر اتنی تعداد میں لوگوں کے شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر