تمام ٹیکس گزاروں کو کمپیوٹرائزڈ چالان فارم جاری کر دیے،ای ٹی او اٹک

تمام ٹیکس گزاروں کو کمپیوٹرائزڈ چالان فارم جاری کر دیے،ای ٹی او اٹک

اٹک(نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق تمام ٹیکس گزاروں کو کمپیوٹرائزڈ چالان فارم جاری کر دیے گئے ہیں اگر کسی ٹیکس گزارکو چالان فارم نہیں ملے یا کسی ٹیکس گزارکو کوئی اعتراض ہو تو وہ ہمارے دفتر سے رابطہ کرکے نیا چالان فارم حاصل کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک سید مشتاق حسین شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیاسے بات چیت میں کیا ہے سید مشتاق شاہ نے کہا کہ30ستمبر تک ٹیکس جمع کرنے والے ٹیکس گزاروں کو حکومت نے پانچ فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ٹیکس گزار ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہو ئے بروقت ٹیکس جمع کروائیں تاکہ حکومت کی طرف سے دی گئی رعایت سے ٹیکس گزاروں کو فائدہ مل سکے انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد پراپرٹی ٹیکس بمعہ سرچار ج وصول کیا جائے گا شہری سرچارج سے بچنے اور حکومتی رعایت سے بروقت فائدہ اٹھائیں اور 30ستمبر سے پہلے ٹیکس جمع کرادیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر