خطے میں امن و استحکام کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے مشروط ہے :ملیحہ لودھی

خطے میں امن و استحکام کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے مشروط ہے :ملیحہ لودھی

نیویارک (آن لائن) خطے میں امن و استحکام کیلئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری اس کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی تحریک کی آواز کو دبانے کیلئے بھارت وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے اور اس کیلئے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے ۔

ملیحہ لودھی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر