اسلا م ہمیں بھائی چارے، امن و امان کا درس دیتا ہے،ڈی پی او جہلم

اسلا م ہمیں بھائی چارے، امن و امان کا درس دیتا ہے،ڈی پی او جہلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(نامہ نگار)عبدالغفار قیصرانی ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت میٹنگ امن کمیٹی بسلسلہ محرم الحرام منعقد ہوئی جس میں چوہدری لال حسین ایم پی اے ،میاں عاشق حسین چیئر مین بلدیہ دینہ ،گلفام ناصر ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے ،ایس ایچ اوز تھانہ جات اور تما م مکاتب فکرکے علماء کرام خصو صاً قاری ابوبکر ،مسعود الحسن گیلانی نے شرکت کی جس کا مقصد محرم الحرام کے سلسلہ میں پر امن فضا قائم رکھنا ہے ۔اس موقع پر عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کا کہ اسلا م ہمیں بھائی چارے،باہمی ہم آہنگی اور امن و امان کا درس دیتا ہے آپ کا فرض ہے کہ آپ ان اسلامی اقدار کو پروان چڑھائیں تاکہ کسی بھی موقع پر خصو صاً محرم الحرام کے دوران کسی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔ایس اوپیز (SOP)پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور جن علماء کرام کی جہلم میں داخلے پر پابندی ہے تو اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا جس پر تما م مکاتب فکر کے علماء کرام نے تعاون کا یقین دلایا اور محرم الحرام کے دوران پولیس کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔