راولپنڈی چیمبرکے سالانہ انتخابات میاں پرویز گروپ کامیاب

راولپنڈی چیمبرکے سالانہ انتخابات میاں پرویز گروپ کامیاب

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017کے پہلے مرحلے میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے محمدطارق جاوید بٹ ،سید رضوان حیدر مشہدی اورنوید جاوید پر مشتمل 3رکنی الیکشن کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کارپوریٹ کلاس کی پانچ نشستوں کے لیے بارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے چھ نے واپس لیے جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی پانچ نشستوں کے لیے تیس امیدوار میدان میں تھے پچیس نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جس پر بقیہ پانچ امیدواروں کوبلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔ مجلسِ عاملہ کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پر عادل جان ارکن ، عتیق احمد ملک، محمد بدر ہارون،محمد افضل ملک اور وسیم ریاض جبکہ پانچ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر حسن مصطفی ، محمدفیاض قریشی، عبدلقدوس، مقبول حسین، اور خالد فاروق قاضی بلا مقابلہ منتخب ہو ئے۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرراجہ عامر اقبال، سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک اور گروپ لیڈرز شیخ شبیر ، سہیل الطاف اور ایس ایم نسیم سابق صدورامان اللہ خان ، حسین اوزگن، نجم ریحان، ڈاکٹر حسن سروش، اسد مشہدی،چوہدری عبدالروف، کاشف شبیر،جاوید بھٹی، سید علی رضا، منظر خورشید، ڈاکٹر شمائل داود ،میاں ہمایوں پرویزاور انجمن تاجران کی نمائندہ تنظیموں کے عہدے داروں نے مجلس عاملہ کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کی بلا مقابلہ کامیابی خطے کی تاجر و صنعتکار برادری کا میاں پرویز اسلم گروپ کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ،انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے نو منتخب ممبران خطے کی تجارتی و صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور خاص طور پر راولپنڈی کی کاروباری برادری کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی 16 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں جبکہ پولنگ بیس ستمبر کوہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر