آزادی کپ،قومی ٹیم اورورلڈالیون کے درمیان پہلاٹی 20 میچ آج کھیلاجائے گا، سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت

آزادی کپ،قومی ٹیم اورورلڈالیون کے درمیان پہلاٹی 20 میچ آج کھیلاجائے گا، ...
آزادی کپ،قومی ٹیم اورورلڈالیون کے درمیان پہلاٹی 20 میچ آج کھیلاجائے گا، سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم اورورلڈالیون کے درمیان پہلاٹی 20 میچ آج شام 7بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گاجس کے انتظامات مکمل کر لئے ،سیکیورٹی انتہائی سخت، 19ایس پیز 45ڈی ایس پیز اور 6ہزارپولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے، ٹریفک پلان کوبھی حتمی شکل دے دی گئی،قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مال روڈہوٹل کے سامنے سڑک کی دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بندکر دی گئیں،قذافی سٹیڈیم کودوپہرکے وقت شائقین کیلئے کھولاجائے گا،شائقین کرکٹ کیلئے ٹکٹ اورقومی شناختی کارڈلانالازمی قراردیا گیا ہے،برکت مارکیٹ،ایف سی کالج،لبرٹی مارکیٹ سمیت دیگرمقامات پرپارکنگ سائٹس بنادی گئیںاورپارکنگ سائٹس میں عملہ تعینات کردیا گیاجبکہ کینال روڈ کے اطراف ٹریفک رواں دواں رہے گا،سٹیڈیم کے اطراف چار درجاتی سیکیورٹی ہوگی،پارکنگ سے سٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلائی جائے گی، شائقین کوپارکنگ سے سٹیڈیم کے انٹری پوائنٹس تک پہنچانے کیلئے38بسیں چلائی جائیں گی،شائقین کی سہولت کیلئے30 کے قریب واٹر کولربھی نصب کر دیئے گئے۔

مزید : کھیل