ن لیگ کا چوہدری نثار کی سیاسی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کا فیصلہ، مقامی اخبار کا دعویٰ

ن لیگ کا چوہدری نثار کی سیاسی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کا فیصلہ، مقامی اخبار کا ...
ن لیگ کا چوہدری نثار کی سیاسی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کا فیصلہ، مقامی اخبار کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مقامی اخبار  نے دعویٰ کیا ہے کہ  چوہدری نثار کی باتیں ن لیگ کے کرتا دھرتا حلقوں کو ناگوار گزرنے لگیں، اسی لئے  نواز شریف کے دیرینہ ساتھی کی جاسوسی کا فیصلہ کرلیا گیا، خفیہ رپورٹس مریم نواز تک پہنچائی جائیں گی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق چودھری نثار کے بیانات سے پارٹی قیادت کو سخت تشویش ہے جس میں سابق وزیر داخلہ نے مریم نواز کو لیڈر نہ ماننے کا اعلان کیا ساتھ ساتھ ہی اپنا گھر ٹھیک کرنے سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر کڑی تنقید کی، ووٹ کے تقدس کی بحالی کے پارٹی طریقہ کار سے اختلاف کیا، پارٹی کو فوج اور عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز اور گورننس بہتر بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ چوہدری نثار کا یہ انداز ن لیگ چلانے والوںکو برا لگ گیا اس لئے تو نواز شریف کے دیرینہ ساتھی کی سیاسی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ سابق وزیرداخلہ سے ملاقات کرنے والوں کی بھی کڑی نگرانی ہوگی اور مانیٹر کی تمام رپورٹس صرف مریم نواز کو بھجوائی جائیں گی۔

مزید :

اسلام آباد -