ورلڈ الیون کیخلاف آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

ورلڈ الیون کیخلاف آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے؟ ...
ورلڈ الیون کیخلاف آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سب پاکستانی اس انتظار میں تھے کہ کیا قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے من پسند کھلاڑی میدان میں اتریں گے یا نہیں تاہم اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے اور پاکستانی خوشی سے نہال ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پچھلے 24 گھنٹوں سے ایسا لگ رہا ہے جیسے۔۔۔“ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی تو ”دنیا“ ہی بدل گئی، پاکستان آ کر انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے؟ جواب جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی نے آج کے میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ میں سے 12 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ 11 حتمی کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

جن 12 کھلاڑیوں کا ابتدائی طور پر انتخاب کیا گیا ہے ان میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، بابراعظم، احمد شہزاد، فخرزمان، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی، سہیل خان، فہیم اشرف اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کو ورلڈ الیون میچ سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی،قومی کرکٹر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے

پاکستانیوں نے جیسے ہی فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کے نام سنے تو وہ خوشی سے نہال ہو گئے ہیں کیونکہ چیمپینز ٹرافی میں ان کھلاڑیوں نے جس طرح پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنائی، یہ اعزاز کم ہی کھلاڑیوں کے حصے میں آتا ہے۔

مزید : کھیل