نواز شریف نے بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی تو وہ گھر چلے گئے،خورشید شاہ

نواز شریف نے بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی تو وہ گھر چلے گئے،خورشید شاہ
نواز شریف نے بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی تو وہ گھر چلے گئے،خورشید شاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس،وزرا اور ارکان کی ایوان میں غیرموجودگی پرسراپا احتجاج بن گئے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی تو وہ گھر چلے گئے،ہم سمجھتے رہے کہ حکومت آج یا کل سمجھ جائے گی لیکن حکومتی وزیرقومی اسمبلی آنے کو تیار نہیں،خورشید شاہ نے کہا کہ آپ کورم پورا کرائیں اور اسمبلی چلائیں ،ایسے اسمبلی نہیں چلے گی،اسمبلیاں ہم چلائیں،عیاشیاں وزراءکریں، اگر ممبر نہ آئے تو حکومت کے خلاف ووٹ کرادوں گا،انہوں نے کہاکہ کورم پورا کرنا کس کی ذمے داری ہے،جو اسمبلی آپ نے بنائی ہے معذرت ہم ایسے اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتے ،کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں