”سٹیڈیم میں یہ ایک چیز لے جانے کی اجازت ہو گی“ سیکیورٹی فورسز نے قذافی سٹیڈیم جانے والوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسی چیز لے جانے کی اجازت دیدی جسے ہر کوئی سٹیڈیم لے جانے کی خواہش رکھتا ہے

”سٹیڈیم میں یہ ایک چیز لے جانے کی اجازت ہو گی“ سیکیورٹی فورسز نے قذافی ...
”سٹیڈیم میں یہ ایک چیز لے جانے کی اجازت ہو گی“ سیکیورٹی فورسز نے قذافی سٹیڈیم جانے والوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسی چیز لے جانے کی اجازت دیدی جسے ہر کوئی سٹیڈیم لے جانے کی خواہش رکھتا ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس کیلئے پاکستانی قوم انتہائی پرجوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پچھلے 24 گھنٹوں سے ایسا لگ رہا ہے جیسے۔۔۔“ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی تو ”دنیا“ ہی بدل گئی، پاکستان آ کر انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے؟ جواب جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے خواہشمند افراد ٹکٹیں بھی خرید چکے ہیں اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو سٹیڈیم جائے، وہ اس تاریخی موقع پر سیلفی نہ بنائے؟ تو جناب۔۔۔! سیکیورٹی فورسز نے سیلفی کے دلدادہ افراد کو خوشخبری سنا دی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ سٹیڈیم میں آنے والے افراد کو موبائل فون لے جانے کی اجازت ہو گی اس کے علاوہ پانی کی بول بھی لے جائی جا سکے گی تاہم سگریٹ یا لائٹر اور اس طرح کی دیگر چیزیں نہیں لے جائی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا اور کن ممالک میں کون کونسے چینل پر دکھایا جائے گا؟ صحیح وقت اور معلومات جانئے

یہ تفصیلات سامنے آنے کے بعد سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے والے افراد نے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ وہ ناصرف اب اس تاریخی لمحے کا حصہ بن سکیں گے بلکہ اسے کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے ناصرف دوستوں اور پیاروں کو دکھا سکیں بلکہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے پوری دنیا کو بتا سکیں گے کہ دیکھو ۔۔۔ ”یہ ہمارا پرامن پاکستان“

مزید : کھیل