’اداکار ورن دھون نے معروف بھارتی اداکارہ کو لات دے ماری کیونکہ۔۔۔‘اداکارہ غصے سے آگ بگولا

’اداکار ورن دھون نے معروف بھارتی اداکارہ کو لات دے ماری کیونکہ۔۔۔‘اداکارہ ...
’اداکار ورن دھون نے معروف بھارتی اداکارہ کو لات دے ماری کیونکہ۔۔۔‘اداکارہ غصے سے آگ بگولا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈاداکار ورن دھون اپنے ڈانس کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے ہیں لیکن اس وقت صورتحال انتہائی حیران کن ہوسکتی ہے جب آپ ساتھی اداکارہ کو ہی لات دے ماریںاور ایسا ہی کچھ ورن دھون نے اداکارہ تاپسی پنوں کیساتھ کیا جنہوں نے ’کک‘ لگنے کی ویڈیو بھی شیئرکردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ورن دھون اپنی ساتھی اداکارہ تپسی پنوں اور جیکولین فرنینڈس کیساتھ معروف گانے ” چلتی ہے کیا 9سے12“ پر ناچ رہے تھے جب انہوں نے ایک زوردار جمپ لگانے کی کوشش کی تو پیچھے موجود اداکارہ تپسی کو دولتی دے ماری ۔ اس حرکت پر تپسی نے برامنایا اور غصے سے سیٹ سے پیچھے ہٹ گئیں اور انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’جب آپ کے ساتھی اداکار کا ناچ کسی کو زخمی کرنے پر ختم ہوتاہے‘۔ویڈیو دیکھئے 

دوسری طرف ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ کک مارنے کے بعد ورن ساتھی اداکارہ سے معذرت کرتاہے تاہم اداکارہ پیچھے ہٹ چکی ہوتی ہیں اور شاید پرفارمنس بھی روک دیتی ہیں۔

مزید : تفریح