لاہور میں میچ سے قبل پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار آپس میں لڑپڑے

لاہور میں میچ سے قبل پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار آپس میں لڑپڑے
لاہور میں میچ سے قبل پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار آپس میں لڑپڑے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارلحکومت کے قذافی سٹیڈیم میں آج شام کو ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان میچ ہونے جارہاہے جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں لیکن اس موقع پر بھی پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار آپس میں لڑپڑے، توتکار اور ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے ۔

یہ بھی پڑھئے ۔۔۔۔ ’اداکار ورن دھون نے معروف بھارتی اداکارہ کو لات دے ماری کیونکہ۔۔۔‘اداکارہ غصے سے آگ بگولا

عینی شاہدین کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے باہر جگہ جگہ رکاوٹیں لگادی گئیں ہیں اوررینجرز سمیت مخصوص گاڑیوں کے علاوہ کسی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں لیکن ایسے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی بمعہ گاڑی پہنچ گئے ، گاڑی اندر لے جانا چاہی تو پنجاب پولیس کے اہلکار رکاوٹ بن گئے ، پھر کیا تھا ، پولیس کے دونوں ونگز کے درمیان توتکار شروع ہوگئی تاہم ایلیٹ فورس کی گاڑی کو اندر نہیں جانے دیاگیا۔و یڈیو دیکھئے

مزید : قومی