عمران خان کے بیانات میں تضاد ،عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں، حنیف عباسی

عمران خان کے بیانات میں تضاد ،عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں، حنیف ...
عمران خان کے بیانات میں تضاد ،عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں، حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے بیانات میں تضاد ہے ، کبھی کہتے ہیں بنی گالہ جائیداد گفٹ میں ملی ہے کبھی انکار کرتے ہیں،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں،سپریم کورٹ بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات مانگ رہی ہے جو ان کے پاس نہیں ،انہوں نے کہا کہ عدالت بار بار پوچھ رہی ہے کہ راشد خان کے اکاونٹ میں پیسے کیسے آئے، عدالت نے عمران خان سے جواب مانگا ہے کہ یہ گفٹ ہے یا بے نامی جائیداد، مگران کے پاس کوئی جواب نہیں،ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ پشاورمیں لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں،عمران خان نظرنہیں آرہے،عمران خان کہاں چھپے ہیں،گلیات سے واپس آکرعدالت کاسامناکریں، حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی جماعتوں کا کچرا جمع کیا اس لئے نوجوان آپ کی جماعت سے چلے گئے اور لوگوں نے لاہور کے جلسے میں بھی عمران خان کاساتھ نہیں دیا،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کا پیچھا چھوڑیں جو آپ کا کام ہے وہ کریں۔