قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے میچز ملتوی ہونے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے میچز ملتوی ہونے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔ شائقین ...
قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے میچز ملتوی ہونے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو رات سات بجے شروع ہو گا۔ لیکن پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے میچوں کے دنوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے جس کے باعث میچز ملتوی ہونے کا خدشہ بھی منڈلانے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ورلڈ الیون کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں وہ کھلاڑی بھی شامل کر لیا گیا جس سے پاکستانی ابھی تک ناراض ہیں، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”اے کی کیتا جے“

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ، سرگودھا ، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ لاہور،گوجرانوالہ، بنوں ، ڈی آئی خان، ژوب ، قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پچھلے 24 گھنٹوں سے ایسا لگ رہا ہے جیسے۔۔۔“ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی تو ”دنیا“ ہی بدل گئی، پاکستان آ کر انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے؟ جواب جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

ذرائع کے مطابق اگر میچوں کے دنوں میں بارش ہوئی تو متبادل شہر اور سٹیڈیم نہ ہونے کے باعث ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے تاریخی میچ ملتوی ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پاکستانی شدید اضطراب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

مزید : کھیل