ورلڈ الیون قذافی سٹیڈیم پہنچ گئی ،میچ شروع میں ہونے میں کچھ ہی دیر باقی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ الیون کی ٹیم پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی میں قذافی سٹیڈیم پہنچ گئی ہے ،سٹیڈیم پہنچ کر ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے گراونڈ کا چکر لگایا اور ہاتھ ہلا کر شائقین کو خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر شائقین کا جوش و جذبہ عروج پر ہے اور شائقین جوک درج جوک میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ رہے ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں قذافی سٹیڈیم میں خصوصی طور پر ثقافتی رنگ میں تیار کیے جانے والے رکشوں کو لایا گیا جس میں سوار ہور کر ورلڈ الیون کی ٹیم نے سٹیڈیم کا چکر لگایا اور ہاتھ ہلا کر شائقین کے جوش کو مزید بڑھایا۔دوسری جانب شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس انتہائی شاندار طریقہ سے کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں ۔ورلڈ الیون کی ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی ہے اور ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔