ورلڈ الیون میچ، سٹیڈیم میں کرکٹ کا دیوانہ راحیل شریف کی تصویر لے آیا

ورلڈ الیون میچ، سٹیڈیم میں کرکٹ کا دیوانہ راحیل شریف کی تصویر لے آیا
ورلڈ الیون میچ، سٹیڈیم میں کرکٹ کا دیوانہ راحیل شریف کی تصویر لے آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قذافی سٹیڈیم میں موجود ایک شہری سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر لے کر پہنچ گیا۔

ورلڈ الیون قذافی سٹیڈیم پہنچ گئی ،رکشے پر سوار ہو کر گراونڈ کا چکر لگایا
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ الیون کے بین الاقوامی کھلاڑی رکشوں میں سوار ہوکر سٹیڈیم کا چکر لگارہے تھے کہ اسی دوران شائقین کرکٹ میں موجود ایک نوجوان نے ہاتھ سے بنائی ہوئی سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی تصویر بلند کی جس میں(SHUKRIYA RAHEEL SHARIF) لکھاہوا تھا ۔

واضح رہے کہ سٹیڈیم میں سیاسی نعرے لگانے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -