جاوید ہاشمی کا این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان

جاوید ہاشمی کا این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان
جاوید ہاشمی کا این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینر رہنماجاوید ہاشمی نے لاہور کے حلقے این اے 120میں بیگم کلثو م نواز کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

وزٹر کارڈ کے حامل یمنیوں کو اقامہ دیا جائے گا:سعودی عرب

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز ان کی بہن کی طرح ہیں،ان کو اس حلقے میں شکست دینا ناممکن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حلقے میں پی ایم ایل (ن)کو پچاس ہزار ووٹ پڑتے ہیں تو ان کی مخالف پی ٹی آئی کی امیدوار کو بارہ سے تیرہ ہزارووٹ پڑیں گے۔

حلقے میں سیاسی مشنیری کے استعمال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمران جماعت وہاں اپنی مہم نہ بھی کرے تو پھر بھی یہ حلقہ پاکستان مسلم لیگ نواز کا ہی رہے گا۔

واضح رہے جاوید ہاشمی 2011تک نواز شریف کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے ایک تھے ،لیکن انہوں نے کچھ اختلافات کی بنیادپر ان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کر لیا تھا،تاہم ان کی پی ٹی آئی سے نہیں بن پائی اور انہیں بھی اکتوبر2014کو خیر آباد کہ گئے تھے۔

مزید : ملتان